خضر نام رکھنا
سوال
بچے کا نام " خضر" رکھنا کیسا ہے؟
جواب
’’خضر‘‘ (جمہور علماء کے قول کے موافق) اللہ تعالیٰ کے ایک برگزیدہ نبی (علیہ السلام) کا نام ہے، لہذا خضر نام رکھنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144307100641
تاریخ10-02-2022

