اگر اپنی بیوی کو کھجور دی اور اس سے کہا: تم اسے کھاؤ تو طلاق، اگر اسے چھوڑ دو تو طلاق، اور اگر پھینک دو تو طلاق ، طلاق سے بچنے کا کوئی طریقہ ؟
سوال
ایک شخص نے اپنی بیوی کو کھجور دی اور اس سے کہا: تم اسے کھاؤ تو طلاق، اگر اسے چھوڑ دو تو طلاق، اور اگر پھینک دو تو طلاق۔ اب طلاق سے کیسے بچاجاسكتاہے؟
جواب
صورت ِ مسئولہ میں طلاق سے بچنے کا کوئی حیلہ نہیں ہے، لہذا تینوں شرطوں (کھانے،چھوڑنے اور پھینکنے )میں سے کسی بھی ایک شرط کے پائے جانے کی صورت میں بیوی پرایک طلاق رجعی واقع ہوجائے گی ،پھر اس کے بعد شوہر عدت کے اندر رجوع کرسکتاہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144307100637
تاریخ10-02-2022

