بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دوبھائی اورپانچ بہنوں میں چوراسی کنال زمین کی تقسیم

سوال

دو بھائی اور پانچ بہنوں میں 84 کنال کی زمین کیسے تقسیم کریں گے اور ہر ایک کے حصے میں کتنی زمین آئے گی۔

جواب

صورتِ مسؤلہ میں مرحوم کے ترکے کی تقسیم  کا شرعی طریقہ یہ  ہے کہ سب سے پہلے   مرحوم  کے حقوقِ متقدّمہ یعنی تجہیز وتکفین  کا خرچہ نکالنے کے بعد  اگر مرحوم کے ذمہ کوئی قرض ہو تو اسے کل ترکہ  سے ادا کرنے کے بعداور اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو اسے باقی ترکہ کے ایک تہائی  میں سے نافذ کرنے کے بعدباقی  کل ترکہ منقولہ وغیر منقولہ کو9حصوں میں تقسیم کرکے مرحوم کےہرایک بیٹے کو 2،2حصے، مرحوم کی ہر ایک بیٹی کو ایک ،ایک حصہ ملے گا ۔

صورت تقسیم یہ ہے :

میت:9 

بھائی  بھائی بہن  بہن بہن  بہن بہن
2 2 1 1 1 1 1

84 کنال زمین میں سے ہرایک بیٹے کو  18.666کنال اور ہرایک بیٹی کو 9.333 کنال ملیں گے ، تاہم زمین کے محل وقوع کے اعتبارسے زمین کے بعض حصوں کی باہمی قیمت میں تفاوت ہوسکتاہے ،اس لیے زمین کی باقاعدہ تقسیم کے لیے اپنے علاقے کے اہل علم سے رجوع کریں ۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144307100558
تاریخ09-02-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں