تناز نام رکھنا
سوال
تناز ہے یا تنعز ہے؟
جواب
تناز یا تنعز کالفظ عربی یااردو میں استعمال نہیں ہے،البتہ عربی اور اردو میں طنّاز استعمال ہے،جس كا معنی بہت مذاقی ،مسخره ،ناز وادا سے چلنے والا،ہنسي اڑانے والا ہے۔ یہ نام نہیں رکھنا چاہیے؛ اس لیے کہ اس کامعنی مناسب نہیں ہے،بلكہ انبياء كرام ، صحابہ کرام اور تابعين کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے۔
القاموس الوحيد ميں هے:
"الطناز:بہت مذاقی ،مسخرہ،طنزوتنقیدکاعادی۔"
فیروز اللغات میں ہے:
"طناز : طنز کرنے والا، ناز انداز سے چلنے ولا ، شوخ، بے باک ،چالاک ، اشارے کنائے میں بات کرنے والا۔"
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

