بچے کا دودھ چھڑانے کے بعد چھاتی میں جمع دودھ کا حکم
سوال
کسی عورت کا اپنے بچے کو دودھ چھڑانے کے بعد جو دودھ اس کی چھاتی میں جمع رہ جائے تو اس دودھ کا کیا کیا جائے؟
جواب
نیم گرم پانی سے چھاتی کی سینکائی کی جائے، ان شاء اللہ دودھ جمع رہنے کا سلسلہ خود بند ہوجائے گا یا اس کو نکال دے۔ اس سے متعلق مزید راہنمائی کے لیے لیڈی ڈاکٹر یا تجربہ کار عورتوں سے مشورہ بھی کرلیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144307100432
تاریخ08-02-2022

