صدقۃ الفطر کی مقدار
سوال
1991 میں ایک فطرہ کتنے روپے کا تھا؟
جواب
صورت مسئولہ میں صدقۂ فطر کی مقدار گندم کے اعتبار سے پونے دو کلو گندم یا پونے دو کلو گندم کی مارکیٹ کی قیمت ہے، احتیاطاً دو کلو گندم یا اس کی قیمت کا حساب کرلیا جائے، جب کہ جو، کھجور اور کشمش کے اعتبار سے یہی اشیاء ساڑھے تین کلو یا ان اشیاء میں سے کسی ایک کی ساڑھے تین کلو بازار میں جو قیمت ہے، وہ صدقہ فطر کی مقدار ہے۔
تاہم اگر کسی نے 1991 میں صدقۂ فطر ادا نہیں کیا اور اب ادا کرنا چاہتا ہے تو مذکورہ بالا اشیاء کی موجودہ مارکیٹ ریٹ کے حساب سے جتنی قیمت بنتی ہے وہ ادا کرنی ہو گی۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

