بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حالتِ جنابت میں بال کاٹنا

سوال

کیا حالت ِجنابت میں اپنے بال کاٹ سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ جنابت کی حالت میں بال اور ناخن کاٹنا،اوراسی طرح زائد بالوں کی صفائی کرنامکروہِ تنزیہی ہے۔

لہذا صورتِ مسئولہ میں بحالتِ جنابت بال نہ کاٹے جائیں،بلکہ پاکی کی حالت میں کاٹے جائیں۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

‌"حلق ‌الشعر حالة الجنابة مكروه وكذا قص الأظافير كذا في الغرائب."

(كتاب الكراهية، الباب التاسع عشر، ج:5، ص:358، ط:رشيديه)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144307100246
تاریخ07-02-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں