بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

6 بھائی اور 3 بہنوں میں میرا ث کی تقسیم

سوال

کل زمین 40 کنال ہو تو 6 بھائیوں  اور 3 بہنو ں میں کیسے تقسیم ہوگی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ زمین  ترکہ کی ہے تو سب سے پہلے  ترکہ سے میت کے حقوق متقدمہ (تجہیز وتکفین  کے اخراجات)ادا کرنے  کے بعد ،اگر اس کے ذمہ قرض ہو تو اسے ادا کرنے کے بعد، اگر میت نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی ترکہ میں اس وصیت کو نافذ کرنے کے بعد  زمین کو میراث کے شرعی اصولوں کے مطابق  15حصوں میں تقسیم کرکے ہر ایک بھائی کو دو،دوحصے اور ہر ایک بہن کو ایک ،ایک حصہ ملے گا۔

صورت تقسیم یہ ہے۔

مسئلہ15

بھائی بھائی بھائی بھائی بھائی بھائی بہن بہن بہن
2 2 2 2 2 2 1 1

1

فیصد کے تناسب سے ہر ایک بھائی کو 13.33فیصد اور ہر ایک بہن کو6.66 فیصد حصہ ملے گا۔

یعنی 40کنال زمین میں سے ہر ایک بھائی کو5.333کنال زمین اور ہر ایک بہن کو 2.666کنال زمین ملے گی۔ فقط و اللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144307100178
تاریخ06-02-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں