بریلوی مسلک والے کے ذبیحہ کا حکم
سوال
بریلوی مسلک کے لوگ جو نبی علیہ السلام کو حاضر ناظر جانتے ہیں،یا عالم الغیب ومختار کل جانتے ہیں تو ایسے لوگوں کا ذبیحہ حلال ہے یا حرام ہے؟ اگر چہ وہ تکبیر بھی پڑھتے ہوں۔
قرآن وحدیث کی روشنی میں ایسے لوگوں کا ذبیحہ کھانے کے بارے میں وضاحت کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔
جواب
بریلوی حضرات پر من حیث الجماعت کفر وشرک کا فتوی مستند مفتیان کرام نے نہیں دیا ، اس لیے ان کا ذبیحہ کھایا جا سکتا ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144307100148
تاریخ06-02-2022

