بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوہ شادی کرلے تو پھر بھی مرحوم شوہر کی میراث میں حصہ دار ہو گی

سوال

 میری بہونے میرے بیٹےکی وفات کے بعددوسری جگہ شادی کی ،ایسی صورت میں کیاوہ بیٹے کی وراثت میں حصہ دارہے گی؟ 

جواب

واضح رہے کہ شرعی نقطہ نظرسےبیوہ عورت جب عدت کے بعددوسرے شخص سے نکاح کرلےتو اس کی وجہ سےبیوہ اپنے مرحوم شوہرکی وراثت  سے محروم نہیں ہوتی ، کیوں کہ نکاح ِ جدیدموانع ِ ارث میں سے نہیں ہے۔لہذاسائلہ کی بہوکادوسری شادی کرنے کی وجہ سے مرحوم بیٹے کی وراثت میں سےاس کا حصہ ختم نہیں ہوا۔

السراجی فی المیراث میں ہے:

" المانع من الارث اربعة : الرق ... و القتل واختلاف الدينيين واختلاف الدارين۔" 

(السراجي في الميراث، فصل في الموانع ، ص : 5ط: الميزان ، لاهور)

 فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144306100851
تاریخ01-02-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں