بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شوہر تین بیٹیاں 4بھائی اور دو بہنوں کے درمیان وراثت کی تقسیم

سوال

بیوی کا انتقال ہوگیا ہے ورثاء میں موجود شوہر ،تین بیٹیاں ،4بھائی اور 2 بہنیں ہیں ؟ 

جواب

 صورت مسئولہ میں مرحومہ  کی  میراث کی تقسیم کا شرعی طریقہ  یہ ہے کہ  سب سے  پہلے مرحومہ کے حقوق متقدمہ  یعنی اگر مرحومہ  کے ذمہ کوئی قرض ہو تو کل مال سے ادا کرنے کے  بعد،اگرانہوں نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو  باقی  مال کے تہائی  حصہ میں سے  اسے  نا فذ کرنے کے بعد  باقی تمام ترکہ    منقولہ و غیر  منقولہ کے کل 360 حصے کر کے مرحومہ کے شوہر  کو 30 حصے،  ہر ایک بیٹی کو 80 حصے ، ہر ایک بھائی کو 6 حصے اور  ہر ایک بہن کو 3 حصے ملیں گے ۔

صورتِ تقسیم یہ ہے:

میت:360/12

شوہر  بیٹی  بیٹی بیٹی بھائی  بھائی بھائی  بھائی  بہن  بہن 
3 8 1
30 80 80 80 6 6 6 6 3 3

یعنی 100 روپے میں سے مرحومہ کے شوہر کو 8.333روپے ،ہر ایک بیٹی کو 22.222روپے ،ہر ایک بھائی کو1.666روپے اورہر ایک بہن کو 0.833روپے  ملیں گے ۔ 

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144306100523
تاریخ22-01-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں