میراث کی تقسیم
سوال
شوہر کا انتقال ہوگیا ہے، اس کے وارثوں میں ایک بیوہ ، دو بیٹےاور ایک بیٹی ہے ؟
جواب
صورت مسئولہ میں مرحوم کی میراث کی تقسیم کا شرعی طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے مرحوم کے حقوق متقدمہ (تجہیزو تکفین کے اخراجات )ادا کرنے کے بعد ،اگر مرحوم کے ذمہ کوئی قرض ہو تو باقی ترکہ سے ادا کرنے کے بعد،اور مرحوم نے اگر کوئی جائز وصیت کی ہو تو باقی ترکہ کے تہائی حصہ میں اسے نا فذ کرنے کے بعد باقی تمام ترکہ کےکل40 حصے کرکے مرحوم کی بیوہ کو 5 حصے ،ہر ایک بیٹے کو 14 حصے اور بیٹی کو 7 حصے ملیں گے ۔
صورتِ تقسیم یہ ہے :
میت :40/8
| بیوہ | بیٹا | بیٹا | بیٹی |
| 1 | 7 | ||
| 5 | 14 | 14 | 7 |
یعنی 100 روپے میں سے مرحوم کی بیوہ 12.50 روپے ،مرحوم کے ہر ایک بیٹے کو 35روپے ، مرحوم کی بیٹی کو 17.50 روپے ملیں گے ۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

