بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 ربیع الثانی 1448ھ 09 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

چچی سے زنا کی وجہ سے بیوی حرام ہوگی یا نہیں؟

سوال

اگر  کسی کی اپنی چچی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہوں تو کیا اس شخص کی بیوی اس پر ہمیشہ کے لیے حرام ہوجاتی ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ  ميں چچي سے زنا كی وجہ  سے زانی پر اس كی بيوی (اگر وہ چچی کی بیٹی یا ماں  کے علاوہ کوئی اور ہے)حرام نہیں هوگی، البتہ زنا کی وجہ  سے حرمتِ مصاہرت ثابت ہوگئی، لہذا اب چچی كی بيٹی يااس كی ماں سے نكاح جائز نہيں ہوگا۔

الدر المختار مع رد المحتار میں ہے:

"(و) حرم أيضا بالصهرية (أصل مزنيته) أراد بالزنا في الوطء الحرام (و) أصل (ممسوسته بشهوة) ولو لشعر على الرأس بحائل لا يمنع الحرارة ....(وفروعهن)مطلقاً."

(الدر المختار مع رد المحتار،32/3، سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144306100209
تاریخ12-01-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں