تحقیقِ حدیث کہ جس کی روح بحالت وضو قبض کی گئی اس کا مرتبہ شہادت والا ہوجاتا ہے
سوال
معجم الصغیر کی یہ حدیث کہ جس کی روح بحالت وضو قبض کی گئی اس کا مرتبہ شہادت والا ہوجاتا ہے کیا یہ حدیث درست ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ روایت المعجم الصغیر میں تونہیں ملی۔ البتہ، الجامع الصغیر للسیوطی( رقم الحدیث:12275) اور عمل الیوم واللیلۃ لابن سنی (باب فضل من بات طاهرا، رقم الحدیث:773) میں مذکور ہے، اور علماء کے نزدیک مقبول ہے،حضرت ڈاکٹر عبدالحئی رحمہ اللہ نے احکامِ میت(صفحہ:190) میں اور علامہ شامی رحمہ اللہ نے ردالمحتار(253/2) میں اخروی شہداء میں اس صفت کے حامل کو بیان کیا ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

