سوتیلی ماں کی بیٹی سے نکاح کرنا
سوال
ایک بھائی نے اپنے بھائی کی بیوی (بھابھی ) سے عدت گزرنے کے بعدنکاح کیاجب کہ اس کی پہلے سے بھی ایک بیوی موجودتھی اوراس سےایک بیٹاہے اوردوسری بیوی کے ساتھ اس کے مرحوم بھائی کی بیٹی ہے ۔
اب پوچھنایہ ہےکہ ان دونوں بچوں کاآپس میں نکاح کرناجائز ہے یانہیں ؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ بھائی کے بیٹے کامرحوم بھائی کی بیٹی سے نکاح جائز ہے، شرعاً کوئی امرمانع نہیں ہے۔
فتح القدیر میں ہے :
"جاز التزويج بأم زوجة الابن وبنتها، وجاز للابن التزوج بأم زوجة الأب وبنتها."
(فتح القدیر، كتاب النکاح، فصل في بيان المحرمات، 3/211 ط:دارالفکر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

