بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عدت میں رجوع نہ کرنے کے بعد ساتھ رہنے کی کیا صورت ہے؟

سوال

ایک شخص نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی، "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں" ،پھر ایک سال تک رجوع نہیں کیا تو اب رجوع کی کیا صورت ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ شخص نے اپنی بیوی کو ایک  مرتبہ یہ کہا تھا کہ : "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں" تو اس سے اس کی بیوی پر ایک طلاق واقع ہوگئی تھی، عدت میں رجوع نہ کرنے کی وجہ سے دونوں کا نکاح ختم ہو گیا ، اب اگر دونوں ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے نئے مہر کے ساتھ شرعی گواہوں کی موجودگی میں نیا نکاح کرنا ضروری ہے،نیا نکاح کر نے کے بعد دونوں کا ساتھ رہنا جائز ہو گا اور آئندہ کے لیے شوہر کے پاس دو طلاقوں کا اختیار باقی رہے گا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(و ينكح مبانته بما دون الثلاث في العدة و بعدها بالإجماع) و منع غيره فيها لاشتباه النسب".

(کتاب الطلاق، باب الرجعۃ، 3/ 409، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144303100436
تاریخ19-10-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں