مرحوم شوہر کے بھانجے کے ساتھ بیوہ کا نکاح
سوال
میرے ماموں کی بیٹی کی شادی ایک شخص سے ہوئی تھی، دو سال کے بعد اس کے شوہر کا انتقال ہوا، ان کا ایک بیٹا ہے۔ شوہر کا انتقال فروری 2021 میں ہوا تھا، اس کی بیوی کی عدت مکمل ہو چکی ہے۔ اب جس شخص کے ساتھ میری ماموں کی بیٹی کا نکاح ہوا تھا اس کا بھانجا اس کا رشتہ مانگ رہا ہے۔ اب دریافت یہ کرنا ہے کہ میری ماموں کی بیٹی کا نکاح اس کے مرحوم شوہر کے بھانجے سے جائز ہے یا نہیں؟
جواب
صورت مسئولہ میں سائل کے ماموں کی مذکورہ بیوہ بیٹی کا نکاح اس کے مرحوم شوہر کے بھانجے سے شرعاً جائز ہے۔
قرآن مجید میں ہے:
وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَآءَ ذٰلِكُمْ أَنْ تَبْتَغُواْ بِأَمْوٰلِكُمْ مُّحْصِنِيْنَ غَيْرَ مُسٰفِحِينَ
(آیت/24، سورۃ النساء)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

