بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شوہر کی رضامندی کے بغیر خلع کا حکم

سوال

اگر کوئی عورت کسی ادارے یا بنچ کے ذریعے خلع حاصل کرے لیکن شوہر نہ زبانی خلع دے اور نہ ہی خلع نامہ پر دستخط کرے تو اس طرح خلع ہوگا یا نہیں؟

جواب

اگر کوئی عورت کسی ادارے یا بنچ کے ذريعے خلع حاصل کرے جبکہ شوہر بیوی کو نہ زبانی خلع دے اور نه ہی اس خلع نامہ پر  دستخط کرے تو ایسا خلع شرعاً معتبر نہیں ہوتا اور نہ اس سے نکاح ختم ہوتا ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144303100199
تاریخ13-10-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں