جانور کا اپنی ماں سے جفتی کرنا
سوال
جانوروں میں افزائشِ نسل میں کیا انسانوں کی طرح محرم رشتوں کا لحاظ رکھا جاتا ہے یا نہیں؟ (یعنی مادہ جانوروں کو اس کے باپ سے یا اس مادہ سے پیدا ہونے والے نر جانور سےجفتی کرائی جاسکتی ہے؟)
جواب
جانور چوں کہ اَحکامِ شریعت کے مکلف نہیں؛ لہذا اگر کوئی جانور اپنی ماں سے یا بہن سے جفتی کر ے یا کروائی جائے تو اس میں شرعًا قباحت نہیں، اور نہ ہی ایسی جفتی سے پیدا ہونے والے جانور کا گوشت حرام ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

