جھینگا کھانے کا حکم
سوال
جھینگا کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں جھینگےکی حلت اورحرمت کی بنیاد اس بات پرہےکہ یہ مچھلی ہےیا نہیں، جولوگ اس کو مچھلی قراردیتے ہیں وہ اس کی حلت کے قائل ہیں اورجولوگ اس کو مچھلی قرارنہیں دیتے وہ مکروہ کہتے ہیں۔ علمِ لغت، علمِ حیوانات کے ماہرین اور ساحلی علاقے کے لوگ اس کو مچھلی قراردیتے ہیں اوراکثرعلماء کی رائے بھی یہی ہے، لہذا جو لوگ کھانا چاہتے ہیں ان کو منع نہ کریں اور جو لوگ کھانا نہیں چاہتے ان کو کھانے کے لیے مجبور نہ کریں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

