عزیر نام رکھنا
سوال
عزیر نام رکھ سکتے ہیں ؟
جواب
"عزیر" ایک جلیل القدر پیغمبر کا اسم گرامی ہے، قرآن کریم کی سورہ بقرہ میں اللہ تعالیٰ نے ان کا واقعہ ذکر فرمایا ہے، اور سورہ توبہ میں اللہ تعالیٰ نے ان کا اسمِ گرامی ذکر فرمایا ہے؛ لہذا یہ نام رکھنا درست اور باعثِ برکت ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144301200219
تاریخ17-08-2021

