بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محرم الحرام میں حقوق زوجیت ادا کرنا

سوال

کیا   محرم الحرام  میں بیوی کے ساتھ حقوق زوجیت ادا کر سکتے ہیں؟

 

جواب

واضح رہے کہ شریعت نے درج ذیل حالات میں    حقوق زوجیت ادا  کرنے سے منع کیا ہے :

۱۔ روزہ کی حالت میں  ۔

۲۔ احرام کی حالت میں ۔

۳۔ حاجی کے لیے طواف زیارت سے پہلے تک ۔

۴۔ ماہواری کے دنوں میں ۔

۵۔  نفاس ( یعنی بچہ کی پیدائش کے بعد جو خون آتا ہے ) کے دنوں میں ۔

ان حالات کے علاوہ بقیہ تمام دنوں میں حقوق زوجیت ادا کرنا  جائز ہے،  لہذامحرم الحرام میں بھی  حقو ق زوجیت ادا کرنا جائز ہے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144301200152
تاریخ11-08-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں