بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حسن المآب نام رکھنا

سوال

حسن المآب نام رکھنا کیسا ہے؟

 

جواب

’’ حسن ‘‘ کے معانی اچھا اور حسین ہونے کےہیں، اور ’’المآب ‘‘ یہ لوٹنے اور انجام کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ ’’ حسن المآب ‘‘ کا مطلب ’’ بہترین انجام ‘‘ ہوا ۔

معنی و مفہوم کے اعتبار سےبچے کا نام ’’ حسن المآب‘‘ رکھ سکتے ہیں۔

تاہم بچوں کے نام رکھنے کے حوالے سے کوشش کرنی چاہیے کہ انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے یا اللہ تبارک وتعالیٰ کے برگزیدہ بندوں کے ناموں  میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے، یا کم از ایسے نام رکھے جائیں جن کے معانی اور مطالب عمدہ اور واضح ہوں۔   

اس سلسلے میں جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کی ویب سائٹ پر بھی اچھے اور عمدہ اسلامی ناموں کا اندراج کردیا گیا ہے ، وہاں سے بھی انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم 

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144301200137
تاریخ11-08-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں