بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عاق کرنے کی شرعی حیثیت

سوال

عاق کی شرعی حیثیت کیا ہے؟اور اگر ،کوئی والد اپنے بیٹے سے کہہ دے میں نے تمہیں عاق کر دیا تو کیا اس کو جائیداد میں حصہ دیا جائے گا یا نہیں؟

 

جواب

عاق کرنے کی شرعی کوئی حیثیت نہیں۔ اگر کوئی باپ اپنی اولاد میں سے کسی کو عاق  کرے تو بھی اس  کی وفات کے بعد اس بیٹے یا بیٹی  کو باپ کی  میراث میں سے  حصہ ملے گا۔

تکملہ رد المحتار میں ہے:

 الإرث جبري لا يسقط بالإسقاط .

(کتاب الدعوی، باب التحالف، فصل في دفع الدعاوی( 7/ 505)،ط. سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144301200135
تاریخ11-08-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں