بالغ اولاد نے والد کی کمائی سے حج کیا تو بھی فرض حج ادا ہوجائے گا
سوال
اگر باپ اپنی ساری بالغ اولاد کو اپنے ساتھ حج پر لے جائے جب کہ اولاد نے ابھی کمانا شروع نہیں کیا ہو تو کیا ایسی صورت میں اولاد کی طرف سے فرض حج ادا ہو جائے گا یا اولاد دوبارہ حج ادا کرے جب وہ کما کراپنی کمائی سے حج کرنے کے قابل ہو؟
جواب
والد اگراپنی کمائی سے اپنی بالغ اولاد کو حج کرادے تو اولاد کا فرض حج ادا ہوجائے گا ، کمائی کے قابل ہونے کے بعد ان پر دوبارہ حج ادا کرنا لازم نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144301200080
تاریخ10-08-2021

