نماز میں کئی واجبات چھوٹ جانے سے سجدہ سہوہ کا حکم
سوال
نماز میں ایک دو دفعہ وا جب چھوٹنے سے کتنی دفعہ سجدہ سہو واجب ہوگا؟
جواب
نماز میں سہواً کئی واجبات چھوٹ جانے سے آخر میں صرف ایک ہی سجدہ سہوہ کافی ہے، اور نماز درست ہوجائےگی۔
فتاوی شامی میں ہے:
"لو ترك جميع واجبات الصلاة سهوًا لايلزمه إلا سجدتان، بحر."
(کتاب الصلوۃ، باب سجود السہو، ج:2، ص:80، ط:ایج ایم سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144301200071
تاریخ10-08-2021

