ای ایم آئی (EMI) کے ذریعہ خریداری کا حکم
سوال
ای ایم آئی سے موٹر سائیکل یاکوئی دوسری چیز خریدنے کا کیا حکم ہے؟
جواب
ہماری معلومات کے مطابق EMI (Equated Monthly Installment) کا طریقہ کار یہ ہے کہ کسی کمپنی کا صارف اس کمپنی سے قرض حاصل کرتا ہے اور اس قرض کی رقم سے اپنی مطلوبہ چیز خریدتا ہے۔ قرض حاصل کرنے کے لیے وہ کمپنی سے قرض لوٹانے کی مدت طے کرتا ہے اور اس مدت تک ہر ماہ کی متعین تاریخ پر اصل قرض اور سودی رقم کا مخصوص حصہ لوٹاتا ہے۔ مذکورہ طریقہ سودی قرض ہے جو کہ شرعاً ناجائز اور حرام ہے؛ لہذا اس طریقے پر قرض لے کر کوئی چیز نہ خریدی جائے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5 / 21):
"ففيها فضل خال عن العوض و هو الربا."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

