سگریٹ کا کاروبار کرنا
سوال
سگریٹ کا کاروبار کرنا جائز ہے؟
جواب
سیگریٹ نوشی منہ میں بدبو کا سبب ہونے کی وجہ سے مکروہ ہے، اس کے کاروبار کی آمدنی حرام نہیں ہے، تاہم اگر حلال اشیاء میں اس سے بہتر کوئی کاروبار میسر ہو تو وہ زیادہ بہتر ہوگا۔
کفایت المفتی میں ہے:
’’(سوال) میں نے ایک دکان فی الحال کھولی ہے جس میں متفرق اشیاء ہیں، ارادہ ہے کہ سگریٹ اور پینے کا تمباکو بھی رکھ لوں یہ ناجائز تو نہیں ہوگا ؟
( جواب ۱۶۳) سگریٹ اور تمباکو کی تجارت جائز ہے او ر اس کا نفع استعمال میں لانا حلال ہے ۔محمد کفایت اللہ کان اللہ لہ‘‘۔(9/148)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

