بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

یکم محرم الحرام کو 113 بار بسم اللّٰہ لکھنا

سوال

یکم محرم الحرام کو 113 بار بسم اللّٰہ لکھنا کیسا ہے؟

جواب

یکم محرم الحرام کو  113 مرتبہ بسم اللہ  کاغذ  پر لکھ کر رکھنا بزرگوں کے مجربات میں سے ہے، حضرت مولانا مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب رحمہ اللہ  "جواھر الفقہ" میں لکھتے ہیں :

 "جو شخص محرم کی پہلی تاریخ کو ایک سو تیرہ (113)  مرتبہ پوری "بسم اللہ الرحمن الرحیم" کاغذ پر لکھ  کر اپنے  پاس رکھے گا ، ہر طرح  کی آفات ومصائب سے محفوظ  رہے گا، مجرب ہے۔"

(جواھر الفقہ: 2/187)

چوں کہ  یہ  بزرگوں کے مجربات میں سے ہے، اس لیے اس کو  سنت یا لازم سمجھنا درست نہیں ہے، البتہ سنت یا لازم سمجھے بغیر اس پر عمل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212202349
تاریخ09-08-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں