واقعہ کربلا کی تفصیل کے لیے کتابوں کی راہ نمائی
سوال
واقعہ کربلا کے بارے مفصل کوئی کتاب ہو تو راہ نمائی فرمادیں!
جواب
حضرت حسین اور اہلِ بیت اور واقعہ کربلا کے حوالے سے اچھی اور مفید کتابیں مندرجہ ذیل ہیں:
1- حکیم الاسلام قاری محمد طیب رحمہ اللہ کی کتاب "شہیدکربلااور یزید"۔
2- مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ کی کتاب "شہیدِ کربلا" ۔
3- مولانا عبدالرشید نعمانی رحمہ اللہ کی کتاب "یزید کی شخصیت"۔
4- قاضی اطہر مبارک پوری رحمہ اللہ کی کتاب"سیدنا علی و حسین رضی اللہ عنہما" ملاحظہ فرمائیے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

