شاہ نیز نام رکھنا
سوال
" شاہ نیز " نام کا معنی بتادیں!
جواب
"شاہ" بادشاہ کے معنی میں آتا ہے اور لفظِ " نیز " کسی کا ساتھ یا معیت بتانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
شاہ نیز کا معنی غیر واضح ہونے کی وجہ سے یہ نام رکھنا بہتر نہیں ہے۔
بچوں کا نام رکھنے کے سلسلےمیں کوشش کرنی چاہیے کہ صحابہ / صحابیات رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین یا اللہ تعالی کے نیک اور پرہیزگار بندوں کے ناموں پر نام رکھا جاۓ، یا کم از کم ایسا نام رکھا جاۓ جس کا معنی عمدہ ہو۔
جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کی ویب سائٹ پر بھی اچھےاور عمدہ اسلامی نام درج کردیے گئے ہیں، وہاں سے بھی راہنمائی لی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

