بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ہندو لڑکی سے زنا کا حکم

سوال

مسلمان آدمی نے  غیر مسلم ہندو لڑکی سے زنا کیا تو مسلمان آدمی کافر ہوجائے گا؟

جواب

زنا کبیرہ گناہوں میں سے  ہے،  خواہ مسلمان لڑکی  سے ہو یا غیر مسلم سے،  "کنز العمال" میں ایک روایت  ہے  کہ:  شرک کرنے کے بعد اللہ کے نزدیک کوئی گناہ اس نطفہ سے بڑا نہیں ، جس کو آدمی اُس شرم گاہ میں رکھتا ہے جو اس کے لیے حلال نہیں ہے، البتہ اگرگناہ کو حلا ل سمجھ کر نہ کیا ہو تو اس عمل سے یہ شخص اسلام سے خارج نہیں ہوگا،تاہم اس پر  لازم ہے کہ اس گناہ سے فورًا توبہ و استغفار کرے اور آئندہ نہ کرنے کا مضبوط عزم کرے، نیز اس لڑکی سے  رابطہ و تعلق  (ملاقات  و  بات  چیت)  ختم کردے۔

" ما ذنب بعد الشرك أعظم عند الله من نطفة وضعها رجل في رحم لايحل له. "ابن أبي الدنيا عن الهيثم بن مالك الطائي."

(کنز العمال (5/ 314، رقم الحدیث 12994۔ الباب  الثاني في أنواع الحدود ، ط: مؤسسة الرسالة)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144212202313
تاریخ09-08-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں