نماز میں آمین کہنے کا طریقہ
سوال
نماز میں بلند آواز سے ”آمین“ کہنا حدیث سے ثابت ہے؟
جواب
نماز میں سورت فاتحہ کی تلاوت کے اختتام پر ”آمین“ کہنا مسنون ہے، سری اور انفرادی نماز میں پست اور آہستہ آواز سے کہنے پر اہلِ علم کا اتفاق ہے، البتہ جہری نماز میں بلند یا پست آواز سے کہنے میں اختلاف ہے، ائمۂ احناف رحمہم اللہ کے نزدیک پست آواز سے کہنا افضل ہے۔
مذکورہ مسئلہ اور اس کے دلائل کی تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں :
کیا نماز میں بلند آواز سے آمین کہنا جائز ہے؟
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

