مرغی کے پنجے کھانے کا حکم
سوال
کیا مرغی کے پنجے کھا سکتے ہیں؟
جواب
مذبوحہ جانوروں کے حرام اجزاء میں پیر اور پنجے داخل نہیں ہیں ؛ لہذا مرغی کے پنجے کھا سکتے ہیں۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6 / 749):
"(كره تحريما) وقيل تنزيهاً، والأول أوجه (من الشاة سبع الحياء والخصية والغدة والمثانة والمرارة والدم المسفوح والذكر) للأثر الوارد في كراهة ذلك."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144212202248
تاریخ08-08-2021

