علماء دیوبند کی طرف منسوب ایک فتوی کے متعلق
سوال
دیوبند کے علماءنے ہوائی جہاز میں سفر کو حرام قرار دیا تھا اوروجہ یہ پیش کی تھی کہ جہاز مساجد اور قرآن پاک کے اوپر جاتا ہے، اس لیے اس میں سفر کرنا حرام ہے، کیا اب بھی وہی فتوی برقرار ہے یا اس میں ترمیم کی گئی ہے ؟
جواب
ہماری معلومات کے مطابق علماءِ دیوبند نے جہاز میں سفر ناجائز ہونے کا فتویٰ کبھی جاری نہیں کیا، جہاز میں سفر کرنا شرعًا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144212202184
تاریخ07-08-2021

