بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قدرتی طور پر داڑھی کا نہ آنا

سوال

میری داڑھی نہیں آ رہی ، میری عمر ستائیس سال  ہے، کوئی حل بتائیں!

جواب

قدرتی طور پر داڑھی کا نہ آنا کوئی  بری بات نہیں ہے اور نہ ہی شرعًا اس کے اوپر کوئی گناہ ملتا ہے ؛ لہذا آپ  اپنی  داڑھی کے نہ آنے پر پریشان نہ ہوں، البتہ اگر کسی بیماری کی وجہ سے نہیں آرہی ہو تو مناسب ہے کہ  کسی ماہر  معالج سے رابطہ کریں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212202143
تاریخ21-08-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں