بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اولاد کے لیے وظیفہ

سوال

شادی کو ڈھائی سال ہوگئے، کوئی اولاد نہیں ہے، ایک دفعہ بچہ ضائع ہوچکا ہے، دوبارہ کوئی امید نہیں ہوئی ہے، برائے مہربانی اولاد کے  لیے کوئی دعا بتادیں!

جواب

آپ  پنج وقتہ نمازوں  کا اہتمام کریں، اور فرض نمازوں کے بعد اور تہجد میں اللہ تعالیٰ سے خوب گڑگڑا کر  دعا کریں، نیز درج ذیل وظیفہ درجِ ذیل طریقے سے گیارہ دن مسلسل پڑھنے کا اہتمام کریں :

 عشاء کی نماز کے بعد ”سورۃ الضحیٰ“  سات مرتبہ  اور”یَافَتّاحُ“  سو (100)  مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے  پئیں  اور اس کو اپنے اوپر   چھڑکیں بھی۔

نیز ہر نماز کے بعد سات مرتبہ درج ذیل دعا کا اہتمام کریں، اللہ کی ذات سے قوی امید ہے کہ وہ ان کو اولاد کی نعمت عطا کردے گا:

﴿ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وّأََنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ﴾

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212202038
تاریخ05-08-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں