بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ضوریز (Zoraiz) نام

سوال

(Zoraiz) مجھے زوریز کے معنی بتادیں!

 

جواب

"ضَوْرَیْز" ("ضَوْرَیْز"  یعنی ضاد کے ساتھ، نہ کہ زاء کے ساتھ  جیسا سائل نے لکھا ہے)  نام رکھنا درست ہے؛ کیوں کہ "ضوریز "  مرکب ہے (ضَو ) اور (ریز) سے۔ضو  کا معنی ہے: روشنی۔ اور "ریز"  ریزدن سے  ہے، ریزدن کا معنی ہے: تقسيم كرنا، پھینکنا۔ "ضوریز"  کا معنی ہوگا: روشنی پھیلانے والا،  روشنی بکھیرنے والا۔ 

فرہنگ عامرہ میں ہے:

"ضو:  روشنی۔ (ص:335)، رِیزدن: بٹانا، گرانا۔"

(ص: 256)۔ط۔ انڈیا)

اردو لغت میں ہے: 

"ضَوریز: روشنی پھینکنے والا، منور، روشن ۔"

  (اردو لغت:(13/ 43)،ط۔ترقي اردو بورڈ)     

فقط، واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212202004
تاریخ05-08-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں