حضرت شاه عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کو ’’غوثِ اعظم‘‘ کہنے کا حکم
سوال
پیر عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ کو غوثِ اعظم کہنا درست ہے یا غلط ؟
جواب
واضح رہے کہ غوث، قطب، نجیب، بدل وغیرہ اہلِ تصوّف کی اصطلاحات ہیں جن کے لغوی معنی مراد نہیں ہوتے، بلکہ صوفیاء کی وضع کردہ اصطلاحات ہی مراد ہوتی ہیں، اسی طرح غوث بھی ایک اصطلاح ہے، یہ صوفیاء کے ہاں ایک منصب کا نام ہے،صوفياء كي اصطلاح ميں "غوثِ اعظم " حضرت شاه عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کا لقب تھا، یہ چھٹی صدی ہجری ( المتوفی: 8 ربیع الاوّل561 ہجری)کے مشہور صوفی بزرگ تھے، "سلسلہ قادریہ" ان ہی کے نام سے منسوب ہے، یہ اللہ تعالیٰ کے اولیاء میں سے ایک ولی تھے ، لہٰذا (تصوف کی اصطلاح کے مطابق) حضرت شاه عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کو ’’غوثِ اعظم‘‘ کہنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

