بیٹے کا نکاح اپنی بیوی کی بیٹی سے کرانا
سوال
دوسری بیوی کی بیٹی سے جو کہ کسی اور شوہر سے تھی اس سے اپنے بیٹے کا نکاح جوکہ کسی اور بیگم سے هے، جائز ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اپنے بیٹے کا نکاح (جو کہ دوسری بیوی سے ہو) اپنے بیوی کی بیٹی (جوکہ دوسرے شوہر سے ہو) سے کرانا جائز ہے، بشرط یہ کہ اس کے علاوہ حرمت کا کوئی رشتہ (مثلاً: رضاعت) نہ ہو۔
الفتاوى الهندية (1 / 277):
" لَا بَأْسَ بِأَنْ يَتَزَوَّجَ الرَّجُلُ امْرَأَةً وَيَتَزَوَّجَ ابْنُهُ ابْنَتَهَا أَوْ أُمَّهَا، كَذَا فِي مُحِيطِ السَّرَخْسِيِّ".
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

