حضرت آدم علیہ السلام کا شجرہ ممنوعہ کو کھانا
سوال
حضرت آدم علیہ السلام نے جس درخت کا پھل کھایا تھا وہ کتنے دن آپ کے شکم میں رہا؟
جواب
حضرت آدم علیہ السلام نے جس ممنوعہ درخت کا پھل کھایا اس پھل کی تعیین یا وہ پھل کتنے دنوں تک آپ کے شکم میں رہا اس کی صراحت قرآن و حدیث میں موجود نہیں؛ اس لیے جن امور کو قرآن و حدیث میں مبہم رکھا گیا ہے ، ان کی تحقیق وتفتیش میں نہیں پڑنا چاہیے۔نیز ان امور پر ایک مسلمان کاکسی دینی یا دنیاوی فائدہ بھی موقوف نہیں ، نہ ہی یہ معلومات عقائد سے تعلق رکھتی ہیں،نہ قبر و آخرت کے سوال و جواب سے، اس لیے ایسے امور میں پڑنے کے بجائے اپنا وقت بامقصد اور مفید کاموں میں صرف کرنا چاہیے ۔البتہ شرعی مسائل سے متعلق اگر آپ دریافت کرنا چاہیں تو سوال لکھ کر جواب طلب فرماسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

