ڈاڑھی کاٹنے والے امام کے پیچھے نماز ادا کرنا
سوال
ڈاڑھی کٹے ہوئے امام (ایک بالشت سے کم) کے پیچھے نماز پڑھنے کا شرعی حکم واضح کردیں!
جواب
داڑھی رکھنا واجب اور اس کو منڈوانا یا کترواکر ایک مشت سےکم کرنا ناجائز اور کبیرہ گناہ ہے۔اور اس کا مرتکب فاسق اور گناہ گار ہے، اور ایسے شخص کو امام بنانا جائز نہیں ہے ، اس کی اقتدا میں نماز پڑھنا مکروہِ تحریمی ہے۔
’’حلبی کبیر ‘‘ میں ہے:
"و لو قدّموا فاسقاً يأثمون بناء علي أن كراهة تقديمه كراهة تحريم ؛ لعدم اعتنائه بأمور دينه، و تساهله في الإتيان بلوازمه..."الخ
( كتاب الصلوة، الأولی بالإمامة، ص: ٥١٣، ٥١٤ ط: سهيل اكيدمي)
فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا تفصیلی فتوی ملاحظہ کریں:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

