بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زہیر نام کا مطلب اور تفصیل

سوال

زہیر نام کا مطلب اور تفصیل بتائیں کون سے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نام ہیں؟

 

جواب

”زہیر“  متعدد  اصحاب رسول  ﷺ کا نا م ہے، اور  اس کا معنی ہے'' چھوٹا پھول ،کلی''(زھر کی تصغیر ہے)

اس نام کے صحابہ رضی اللہ عنھم  کے   مکمل نام اور حالات  كے ليے  صحابه كے حالات پر  كتاب ''اسد الغابہ '' کا مطالعہ مفید رہے گا،کتاب عربی زبان میں ہے ، اس کتاب میں حرف تھجی کی ترتیب پر صحابہ رضی اللہ عنہم کے اسماءئے گرامی اور مختصر حالات لکھے ہوئے ہیں ،کتاب کا  اردو ترجمہ بھی دست یاب ہے ۔فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212201903
تاریخ03-08-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں