بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رشتے کے لیے وظیفہ

سوال

میں  ایک طلاق یافتہ عورت ہوں،  ایک بیٹی  ہے،  والدین دوبارہ شادی کروانا چاہتے ہیں،کوئی دعا ؟

 

جواب

نمازوں کے اہتمام کے ساتھ  صدقِ دل سے اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے نیک رشتہ مانگتے رہیے۔  نیز ہر نماز کے بعد سات مرتبہ آپ   درج ذیل دعا  کا اہتمام کریں، نیز چلتے  پھرتے بھی پڑھتے رہا کریں: 

﴿رَبِّ إنِّيْ لِمَا أنْزًلْتَ إلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيْرٍ﴾

2۔سورہ طلاق کی درج ذیل آیات روزانہ 41 مرتبہ پڑھ کر دعا کریں۔ (یہ عمل  عشاء کی نماز کے بعد چالیس دن تک کریں)  

{وَمَنْ يَّتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَّه مَخْرَجًا وَّ يَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ  لَا يَحْتَسِبْ وَ مَنْ يَّتْوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُه إِنَّ اللهَ بَالِغُ أمْرِه}

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212201882
تاریخ03-08-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں