مادر ڈیری کے دودھ کا حکم
سوال
مادر ڈیری پیکٹ کا دودھ استعمال کرنا کیسا ہے؟
جواب
کسی بھی چیز کے حلال و حرام ہونے کا مدار اس میں شامل اجزاء کے حلال یا حرام ہونے پر ہوتا ہے، پس اگر مذکورہ کمپنی کا دودھ خالص دودھ ہو، اس میں کسی حرام اجزاء کو شامل نہ کیا جاتا ہو تو اس کا پینا حلال ہوگا، البتہ اگر کوئی حرام جزء شامل کیا جاتا ہو تو حرام ہوگا، لہذا صورتِ مسئولہ میں مذکورہ کمپنی کی اشیاء کے اجزاء ترکیبی جانچ پڑتال کے بعد ان کا استعمال کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

