بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دو بیوہ دو بیٹے دس بیٹیوں کے درمیان 30 کنال زمین کی تقسیم

سوال

30 کنال اراضی کی تقسیم کیسے کریں ؟

عرض ہے کہ میرے والد صاحب کی  2 بیویاں  ہیں،  اور والد صاحب وفات پا چکے ہیں۔

 ایک ماں سے ایک بیٹا اور سات بیٹیاں ہیں،  اور دوسری ماں سے ایک بیٹا اور تین  بیٹیاں ہیں، تفصیل بالا کی روشنی میں   جائیداد کیسے تقسیم ہوگی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  مرحوم کے کل ترکہ 16 حصوں میں تقسیم کرکے ایک ایک حصہ ہر ایک بیوہ کو  ،  دو دو حصے ہر ایک بیٹے کو اور ایک ایک حصہ ہر ایک بیٹی کو ملے گا۔

یعنی 30 کنال اراضی میں سے ایک کنال ساڑھے سترہ مرلہ زمین ہر ایک بیوہ کو، تین کنال پندرہ مرلہ زمین ہر ایک بیٹے کو، اور ایک کنال ساڑھے سترہ  مرلہ زمین ہر ایک بیٹی کو ملے گی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212201825
تاریخ02-08-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں