بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زمل نام رکھنا

سوال

کیا "زِمَل" نام رکھا جاسکتا  ہے ؟ اور اس نام کا معنی کیا ہے ؟اگر یہ نام نہیں رکھ سکتے تو اس سے ملتا جلتا کوئی اسلامی نام بتادیں۔

 

جواب

"زَمَل"(ز اور م کے زبر کے ساتھ )کے معنی ہیں :ایک جانب کو جھکے ہوئے دوڑنا۔لنگڑاتے ہوئے چلنا۔

"زِمْل"(ز کی زیر ،اور م کے سکون کے ساتھ)کے معنی ہیں :جانور پر پیچھے سوار ہونے والا،بوجھ۔

"زَمِل"(ز کے زبر اور م کی زیر کے ساتھ) کے معنی ہیں :کم زور ، بزدل ۔

اور "زِمَل" جو آپ نے لکھا ہے (ز کی زیر اور م کے زبر کے ساتھ )یہ عربی لغت میں مستعمل نہیں ہے۔

حاصل یہ ہے کہ یہ نام رکھنا درست نہیں ہے۔ اس کے بجائے صحابہ و صحابیات رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام یا عربی زبان کا کوئی اچھا بامعنیٰ نام منتخب کرکے رکھ لیں۔

ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کے سیکشن میں بچوں اور بچیوں کے بہت سے منتخب اسلامی نام موجود ہیں، جنس اور حرف منتخب کرکے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں، اس کا لنک درج ذیل ہے:

اسلامی نام

القاموس المحيط - (1 / 1306):

" زَمَلَ يَزْمِلُ ويَزْمُلُ زِمالاً : عَدا مُعْتَمِداً في أحَدِ شِقَّيْهِ رافِعاً جَنْبَهُ الآخَرَ . وككِتابٍ : ظَلْعٌ في البَعيرِ ولِفافةُ الراوِيَةِ ج : ككُتُبٍ وأشْرِبَةٍ . والزامِلُ : من يَزْمُلُ غيرَهُ أي : يَتْبَعُه و من الدوابِّ : الذي كأَنه يَظْلَعُ من نَشاطِهِ زَمَلَ زَمْلاً وزَمالاً وزَمَلاً وزَمَلاناً ...والزِّمْلُ بالكسرِ : الحِمْلُ . وما في جُوالِقِكَ إلاَّ زِمْلٌ : إذا كانَ نِصْفَ الجُوالِقِ "۔

تاج العروس من جواهر القاموس - (29 / 135):

"ز م ل زَمَلَ ، يَزْمِلُ ، ويَزْمُلُ ، مِن حَدَّيْ ضَرَبَ ونَصَرَ ، زِمالاً ، بالكسرِ : عَدَا ، وأَسْرَعَ ، مُعْتَمِداً في أَحَدِ شِقَّيْهِ ، رَافِعاً جَنْبَهُ الآخَرَ ، وكَأَنَّهُ يَعْتَمِدُ عَلى رِجْلٍ واحِدةٍ ، وليسَ له بذلك تَمَكُّنُ المُعْتَمِدِ عَلى رِجْلَيْهِ جَمِيعاً ... والزَّمَلُ ، مُحَرَّكَةً : الرّجَزُ ، وسَمِعْتُ ثَقِيفاً وهُذَيْلاً يَتَزَامَلُونَ ، أي يَتَراجَزُونَ .."۔

(مصباح اللغات،ص:332،مکتبہ قدوسیہ لاہور)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212201802
تاریخ02-08-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں