بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قصر نماز کے لیے کتنی مسافت ہو؟

سوال

 کیا 78 کلومیٹر کی مسافت طے کرنے سے آدمی مسافر شرعی بن جاتا ہے، جب کہ ہمارے علاقے کہ امام صاحب کا کہنا ہے کہ مسافر شرعی کے  لیے  82 کلومیٹر کی مسافت کا ہونا ضروری ہے، اگر کم ہے تو وہ اتمام کرے گا قصر نہیں کرے گا ۔ تو اس بارے میں آپ راہ نمائی فرمائیں کہ کلو میٹر کے حساب سے اصل شرعی مقدار کیا ہوگی ؟

 

جواب

کلو  میٹر کے حساب سے سفر  شرعی  کی مسافت   سوا ستتر کلو میٹر  (77.24) ہے۔  میل کے  حساب  سے  اڑتالیس  میل اور   اصل  کے حساب سے تین دن صبح سے لے کر دوپہر تک معتدل سفرہے۔  مسافت کا اعتبار اپنے شہر / قصبے کی آبادی کے اختتام سے لے کر مطلوبہ شہر کی آبادی کی ابتدا تک ہے۔ آبادی سے نکل کر   اگر منفرد  یا امام ہے تو  قصر کرے گا اور  اگر   مقیم  امام کی اقتدا میں نماز پڑھے گا  تو  پو ری نما ز پڑھے گا ۔

رد  المحتار میں ہے :

"(قوله:  علی المذهب) ... ثم اختلفو ا فقیل: أحد و عشرون، و قیل: ثمانیة عشر، و قیل: خمسة عشر، و الفتوى على الثانی؛ لأنه الأوسط ...  الخ 

(132/2 باب صلاۃ المسافر ، سعید) 

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212201774
تاریخ02-08-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں