والد کے انتقال کے بعد وراثت کا حق دار کون ؟
سوال
باپ کے انتقال کے بعد اس کی وراثت کس کی ہوگی؟
جواب
والد کے انتقال کے بعد ان کا ترکہ ان کے شرعی ورثاء کو ملے گا، مثلاً ان کی اولاد ہے تو اولاد، نیز بیوہ ، اور والدین زندہ ہوں تو وہ بھی ان کے ترکے میں حق دار ہوں گے۔
شرعی ورثاء اور ان کے حصص معلوم کرنے کے لیے آپ ورثاء کی تفصیل لکھ کر دریافت کرسکتے ہیں۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144212201751
تاریخ01-08-2021

