سگے بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کا حکم
سوال
کیا ایک بندہ اپنے حقیقی بھائی کی رضاعی بہن سے نکا ح کر سکتا ہے؟ مثلا: زید اور عمر دونوں ایک دوسرے کے رضاعی بھائی ہیں، اب زید کا حقیقی بھائی(بلال) عمر کی سگی بہن سے نکاح کر سکتا ہے؟
جواب
سگے بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کرنا جائز ہے، اسی طرح سے رضاعی بھائی کی سگی بہن سے بھی نکاح جائز ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں بلال عمر کی بہن سے نکاح کرسکتا ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
وتحل أخت أخيه رضاعا كما تحل نسبا مثل الأخ لأب إذا كانت له أخت من أمه يحل لأخيه من أبيه أن يتزوجها كذا في الكافي
(كتاب الرضاع، ١ / ٣٤٣،ط: دار الفكر )۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

